📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: حدود و تعزیرات سے متعلق احکام و مسائل (كتاب الحدود عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: شرابی کی حد کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1442 Jami at-Tirmidhi 1442
کتاب #18: کتاب: حدود و تعزیرات سے متعلق احکام و مسائل
14: باب مَا جَاءَ فِي حَدِّ السَّكْرَانِ
باب: شرابی کی حد کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ , حَدَّثَنَا أَبِي , عَنْ مِسْعَرٍ , عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ , عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ الْحَدَّ بِنَعْلَيْنِ أَرْبَعِينَ ". قَالَ مِسْعَرٌ: أَظُنُّهُ فِي الْخَمْرِ , قَالَ: وَفِي الْبَاب , عَنْ عَلِيٍّ , وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ , وَأَبِي هُرَيْرَةَ , وَالسَّائِبِ , وَابْنِ عَبَّاسٍ , وَعُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ , وَأَبُو الصِّدِّيقِ النَّاجِيُّ اسْمُهُ: بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو , وَيُقَالُ: بَكْرُ بْنُ قَيْسٍ.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حد قائم کرتے ہوئے چالیس جوتیوں کی سزا دی ، مسعر راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے شراب کی حد میں ( آپ نے چالیس جوتیوں کی سزا دی ) ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- ابوسعید رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے ، ¤ ۲- اس باب میں علی ، عبدالرحمٰن بن ازہر ، ابوہریرہ ، سائب ، ابن عباس اور عقبہ بن حارث رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1442]
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: (1442) إسناده ضعيف ¤ زيد العمي:ضعيف (د 4119)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (أخرجہ النسائي في الکبریٰ) (تحفة الأشراف: 3975) (ضعیف الإسناد) (سند میں زید العمی سخت ضعیف راوی ہے، لیکن دیگر احادیث صحیحہ سے شرابی کو جوتے سے مارنا ثابت ہے)
جامع الترمذي • حدیث #1442
1440 1441 1442 1443 1444

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1443 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , قَال...
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ایسا آدمی لایا گیا جس نے شرا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ