جامع الترمذي حدیث نمبر: 1445
Jami at-Tirmidhi 1445
کتاب #18: کتاب: حدود و تعزیرات سے متعلق احکام و مسائل
16: باب مَا جَاءَ فِي كَمْ تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ
باب: کتنے مال کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ الزُّهْرِيِّ , أَخْبَرَتْهُ عَمْرَةُ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ: " يَقْطَعُ فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا " , قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَائِشَةَ , حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ , وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ , عَنْ عَمْرَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , مَرْفُوعًا.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار ۱؎ اور اس سے زیادہ کی چوری پر ہاتھ کاٹتے تھے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- یہ حدیث دوسری سندوں سے عمرہ کے واسطہ سے عائشہ رضی الله عنہا سے مرفوعاً آئی ہے ، جب کہ بعض لوگوں نے اسے عمرہ کے واسطہ سے عائشہ رضی الله عنہا سے موقوفاً روایت کیا ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1445]
💡 وضاحت:
۱؎: موجودہ وزن کے اعتبار سے ایک دینار کا وزن تقریباً سوا چار گرام سونا ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح، الإرواء (2402)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الحدود 13 (6789)، صحیح مسلم/الحدود 1 (1684)، سنن ابی داود/ الحدود 11 (4383)، سنن النسائی/قطع السارق 9 (4922)، سنن ابن ماجہ/الحدود 22 (2585)، (تحفة الأشراف: 17920)، وط/الحدود 7 (24)، و مسند احمد (6/36، 80، 81، 104، 163، 249، 252)، سنن الدارمی/الحدو 4 (2346) (صحیح)