📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 1157

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 1157 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #13 📁 کتاب: رضاعت کے احکام و مسائل (كتاب الرضاع) ← 🏷️ باب: بچہ شوہر یا مالک کا ہو گا۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1157 Jami at-Tirmidhi 1157
کتاب #13: کتاب: رضاعت کے احکام و مسائل
8: باب مَا جَاءَ أَنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ
🏷️ باب: بچہ شوہر یا مالک کا ہو گا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ عُمَرَ، وَعُثْمَانَ، وَعَائِشَةَ، وَأَبِي أُمَامَةَ، وَعَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بچہ صاحب فراش ( یعنی شوہر یا مالک ) کا ہو گا ۱؎ اور زانی کے لیے پتھر ہوں گے “ ۲؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اس باب میں عمر ، عثمان ، عائشہ ، ابوامامہ ، عمرو بن خارجہ ، عبداللہ بن عمر ، براء بن عازب اور زید بن ارقم رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ، ¤ ۳- صحابہ کرام میں سے اہل علم کا اسی پر عمل ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1157]
💡 وضاحت:
۱؎: فراش سے صاحب فراش یعنی شوہر یا مالک مراد ہے کیونکہ یہی دونوں عورت کو بستر پر لٹاتے اور اس کے ساتھ سوتے ہیں۔
۲؎: زانی کے لیے پتھر ہے، یعنی ناکامی و نامرادی ہے، بچے میں اس کا کوئی حق نہیں، ایک قول یہ بھی ہے کہ حجر سے مراد یہ ہے کہ اسے رجم کیا جائے گا، یعنی پتھر سے مار مار کر ہلاک کیا جائے گا، مگر یہ قول کمزور و ضعیف ہے کیونکہ رجم صرف شادی شدہ کو کیا جائے گا، حدیث کا مطلب یہ ہے کہ عورت جب بچے کو جنم دے گی تو وہ جس کی بیوی یا لونڈی ہو گی اسی کی طرف بچے کی نسبت ہو گی اور وہ اسی کا بچہ شمار کیا جائے گا، میراث اور ولادت کے دیگر احکام ان کے درمیان جاری ہوں گے خواہ کوئی دوسرا اس عورت کے ساتھ زنا کا ارتکاب کرنے کا دعویٰ کرے اور یہ بھی دعویٰ کرے کہ یہ بچہ اس کے زنا سے پیدا ہوا ہے اس کے ساتھ اس بچے کی مشابہت بھی ہو اور صاحب فراش کے ساتھ نہ ہو اس ساری صورتحال کے باوجود بچہ کو صاحب فراش کی طرف منسوب کیا جائے گا، اس میں زانی کا کوئی حق نہ ہو گا اور اگر اس نے اس کی نفی کر دی تو پھر بچہ ماں کی طرف منسوب ہو گا اور اس بچہ کا نسب ماں کے ساتھ جوڑا جائے گا زانی کے ساتھ نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الرضاع 10 (1458)، سنن النسائی/الطلاق 48 (3512)، سنن ابن ماجہ/النکاح 59 (2006) مسند احمد (2/239) (تحفة الأشراف: 13134) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/الفرائض 17 (6750)، والحدود 23 (6818)، مسند احمد (2/280، 386، 409، 492) من غیر ہذا الوجہ۔
جامع الترمذي • حدیث #1157
1155 1156 1157 1158 1159

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1146 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْن...
´علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے رضاعت سے بھی وہ سار...
#1147 حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ . ح وحَدَّثَ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ نے رضاعت سے بھی وہ تمام رش...
#1148 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` میرے رضاعی چچا آئے ، وہ مجھ سے اندر آنے کی اجازت مانگ رہے تھے ، تو میں ن...
#1149 حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ . ح وحَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا م...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ان سے ایک ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس کے پاس دو لونڈیاں ہوں ، ان م...
#1150 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ س...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک بار یا دو بار چھاتی سے دو...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ