📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 924

Sunan an-Nasa'i Hadith 924 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #14 📁 کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام (كتاب الافتتاح) ← 🏷️ باب: امام کی قرأت مقتدی کے لیے کافی ہے۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 924 Sunan an-Nasa'i 924
کتاب #14: کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام
31: بَابُ : اكْتِفَاءِ الْمَأْمُومِ بِقِرَاءَةِ الإِمَامِ
🏷️ باب: امام کی قرأت مقتدی کے لیے کافی ہے۔
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قال: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قال: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قال: حَدَّثَنِي أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ قال: حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيُّ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ سَمِعَهُ يَقُولُ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ، قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَجَبَتْ هَذِهِ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ مِنْهُ فَقَالَ:" مَا أَرَى الْإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلَّا قَدْ كَفَاهُمْ". قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَأٌ إِنَّمَا هُوَ قَوْلُ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَلَمْ يُقْرَأْ هَذَا مَعَ الْكِتَابِ.
ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : کیا ہر نماز میں قرآت ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں ! “ ( اس پر ) انصار کے ایک شخص نے کہا : یہ ( قرآت ) واجب ہو گئی ، تو ابو الدرداء رضی اللہ عنہ میری طرف متوجہ ہوئے اور حال یہ تھا کہ میں ان سے سب سے زیادہ قریب تھا ، تو انہوں نے کہا : میں سمجھتا ہوں کہ امام جب لوگوں کی امامت کرے تو ( امام کی قرآت ) انہیں بھی کافی ہے ۔ ابوعبدالرحمٰن ( امام نسائی ) کہتے ہیں : اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرنا غلط ہے ، یہ تو صرف ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کا قول ہے ، اور اسے اس کتاب کے ساتھ انہوں نے نہیں پڑھا ہے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 924]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ مؤلف کے شاگرد ابوبکر ابن السنی کا قول ہے، یعنی ابن السنی نے مؤلف پر اس کتاب کو پڑھتے وقت یہ حدیث نہیں پڑھی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد والموقوف منه فالتفت إلي
قال الشيخ زبیر علی زئی: ضعيف، شاذ وهم زيد بن حباب فى رفعه كما صرح به الدارقطني والبيهقي (2/ 163) والحاكم وغيرهم. والموقوف هو الصواب. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 327
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 10959)، مسند احمد 5/197، 6/448 وأخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامة 11 (842)، (من طریق أبی ادریس الخولانی إلی قولہ: وجب ھذا) (حسن الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #924
922 923 924 925 926

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#877 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، قال: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، قال: حَدَّثَنَا شُعَيْب...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز میں تکبیر تحریمہ ش...
#878 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يُونُسَ ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ت...
#879 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دون...
#880 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْج...
´وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی ، جب آپ نے نماز شروع کی تو...
#881 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، ...
´مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ( اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے ) کہ` رسول اللہ صلی الل...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ