📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 878

Sunan an-Nasa'i Hadith 878 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #14 📁 کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام (كتاب الافتتاح) ← 🏷️ باب: اللہ اکبر کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 878 Sunan an-Nasa'i 878
کتاب #14: کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام
2: بَابُ : رَفْعِ الْيَدَيْنِ قَبْلَ التَّكْبِيرِ
🏷️ باب: اللہ اکبر کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قال: أَخْبَرَنِي سَالِمٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قال:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، ثُمَّ يُكَبِّرُ قَالَ وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ وَيَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَيَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ وَلَا يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ یہاں تک اٹھاتے کہ وہ آپ کے دونوں مونڈھوں کے بالمقابل ہو جاتے ، پھر اللہ اکبر کہتے ، اور جب رکوع کے لیے اللہ اکبر کہتے تو بھی ایسا ہی کرتے ، اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی ایسا ہی کرتے ، اور سمع اللہ لمن حمده‏ کہتے ، اور سجدہ کرتے وقت ایسا نہیں کرتے تھے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 878]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 84 (736)، صحیح مسلم/الصلاة 9 (390)، (تحفة الأشراف: 6979) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #878
876 877 878 879 880

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#877 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، قال: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، قال: حَدَّثَنَا شُعَيْب...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز میں تکبیر تحریمہ ش...
#879 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دون...
#880 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْج...
´وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی ، جب آپ نے نماز شروع کی تو...
#881 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، ...
´مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ( اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے ) کہ` رسول اللہ صلی الل...
#882 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَ...
´مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جس وقت آپ نماز میں داخل ہوئے تو...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ