📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 884

Sunan an-Nasa'i Hadith 884 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #14 📁 کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام (كتاب الافتتاح) ← 🏷️ باب: دونوں ہاتھوں کو بڑھا کر اٹھانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 884 Sunan an-Nasa'i 884
کتاب #14: کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام
6: بَابُ : رَفْعِ الْيَدَيْنِ مَدًّا
🏷️ باب: دونوں ہاتھوں کو بڑھا کر اٹھانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، قال: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَمْعَانَ، قال: جَاءَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ فَقَالَ:" ثَلَاثٌ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْمَلُ بِهِنَّ تَرَكَهُنَّ النَّاسُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الصَّلَاةِ مَدًّا وَيَسْكُتُ هُنَيْهَةً وَيُكَبِّرُ إِذَا سَجَدَ وَإِذَا رَفَعَ".
سعید بن سمعان کہتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ قبیلہ زریق کی مسجد میں آئے ، اور کہنے لگے : تین کام ایسے ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے اور لوگوں نے انہیں چھوڑ دیا ہے ۱؎ ، آپ نماز میں اپنے دونوں ہاتھ بڑھا کر اٹھاتے تھے ، اور تھوڑی دیر چپ رہتے تھے ۲؎ اور جب سجدہ کرتے اور سجدہ سے سر اٹھاتے تو اللہ اکبر کہتے تھے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 884]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ روایت اس بات کی دلیل ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہی کے وقت میں بعض سنتوں پر لوگوں نے عمل کرنا چھوڑ دیا تھا۔ ۲؎: یعنی تکبیر تحریمہ کے بعد، جیسا کہ حدیث رقم (۸۹۶) میں جو آ رہی ہے صراحت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 119 (753) مختصراً، سنن الترمذی/فیہ 63 (240) مختصراً، (تحفة الأشراف: 13081)، مسند احمد 2/375، 434، 500، سنن الدارمی/الصلاة 32 (1273) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #884
882 883 884 885 886

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#877 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، قال: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، قال: حَدَّثَنَا شُعَيْب...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز میں تکبیر تحریمہ ش...
#878 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يُونُسَ ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ت...
#879 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دون...
#880 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْج...
´وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی ، جب آپ نے نماز شروع کی تو...
#881 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، ...
´مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ( اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے ) کہ` رسول اللہ صلی الل...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ