📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5316

Sunan an-Nasa'i Hadith 5316 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #54 📁 کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل (كتاب الزاينة (من المجتبى)) ← 🏷️ باب: جوڑے پہننے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 5316 Sunan an-Nasa'i 5316
کتاب #54: کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
93: بَابُ : لُبْسِ الْحُلَلِ
🏷️ باب: جوڑے پہننے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْبَرَاءِ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ مُتَرَجِّلًا لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ أَحَدًا هُوَ أَجْمَلُ مِنْهُ".
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، آپ لال جوڑا ۱؎ پہنے ہوئے اور کنگھی کیے ہوئے تھے ، میں نے آپ سے زیادہ خوبصورت کسی کو نہیں دیکھا ، نہ آپ سے پہلے ، نہ آپ کے بعد ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5316]
💡 وضاحت:
۱؎: متعدد صحیح احادیث میں یہ بات صراحت کے ساتھ آئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کے لیے لال رنگ کو ناپسند فرمایا ہے، (دیکھئیے حدیث نمبر ۵۳۱۸، اور بعد کی حدیثیں) آپ کی مذکورہ چادر میں تھوڑی سی لال رنگ کی ملاوٹ تھی، یا لال رنگ سے آپ نے اس کے بعد منع فرمایا تھا۔ (لال رنگ کے جواز اور عدم جواز کے بارے میں تفصیلی بحث کے لیے دیکھئیے فتح الباری میں اس حدیث کی شرح، کتاب اللباس، باب الثوب الأحمر)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5234 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #5316
5314 5315 5316 5317 5318

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#5227 أَخْبَرَنَا ابْنُ السُّنِّيِّ قِرَاءَةً , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ ش...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پانچ چیزیں دین فطرت میں سے ہیں : م...
#5228 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَال...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مونچھیں کاٹو اور داڑھی بڑھاو...
#5229 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَب...
´عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آل جعفر کو یہ کہہ کر کہ آپ ان کے پاس آئیں گے ...
#5230 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّه...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» ( کچھ بال مونڈنے اور کچھ چھوڑ دین...
#5231 أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ :...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو «قزع» ( کچھ بال مونڈنے اور کچھ چھوڑ د...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ