📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5227

Sunan an-Nasa'i Hadith 5227 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #54 📁 کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل (كتاب الزاينة (من المجتبى)) ← 🏷️ باب: دین فطرت والی عادات و سنن کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 5227 Sunan an-Nasa'i 5227
کتاب #54: کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
55: بَابُ : ذِكْرِ الْفِطْرَةِ
🏷️ باب: دین فطرت والی عادات و سنن کا بیان۔
أَخْبَرَنَا ابْنُ السُّنِّيِّ قِرَاءَةً , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ لَفْظًا، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ وَهُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ مَعْمَرًا، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَةِ: قَصُّ الشَّارِبِ، وَنَتْفُ الْإِبْطِ، وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَالْخِتَانُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پانچ چیزیں دین فطرت میں سے ہیں : مونچھ کاٹنا ، بغل کے بال اکھیڑنا ، ناخن کترنا ، ناف کے نیچے کے بال مونڈنا اور ختنہ کرنا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5227]
💡 وضاحت:
۱؎: کتاب الزینہ کے جو ابواب اب تک گزرے وہ ”سنن کبری“ کے تھے، اور یہ ابواب اس مختصر (سنن مجتبیٰ) میں بڑھائے گئے ہیں، یہ سنن کبری میں نہیں تھے۔ ۲؎: پانچ چیزوں کے ذکر سے حصر مقصود نہیں ہے کیونکہ بعض روایتوں میں عشرۃ من الفطرۃ ”فطرت میں دس باتیں ہیں“ بھی ہے۔ ۳؎: فطرت سے مراد جبلت یعنی مزاج و طبیعت کے ہیں جس پر انسان کی پیدائش ہوتی ہے، یہاں مراد قدیم سنت ہے جسے انبیاء کرام علیہم السلام نے پسند فرمایا ہے اور پچھلی شریعتیں اس پر متفق ہیں گویا کہ وہ پیدائشی معاملہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 10 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #5227
5225 5226 5227 5228 5229

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#5228 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَال...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مونچھیں کاٹو اور داڑھی بڑھاو...
#5229 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَب...
´عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آل جعفر کو یہ کہہ کر کہ آپ ان کے پاس آئیں گے ...
#5230 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّه...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» ( کچھ بال مونڈنے اور کچھ چھوڑ دین...
#5231 أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ :...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو «قزع» ( کچھ بال مونڈنے اور کچھ چھوڑ د...
#5232 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَ...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قزع ( کچھ بال مونڈنے اور کچھ چھوڑ دینے ) سے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ