سنن النسائي حدیث نمبر: 5230
Sunan an-Nasa'i 5230
کتاب #54: کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنِ الْقَزَعِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قزع ( کچھ بال مونڈنے اور کچھ چھوڑ دینے ) سے منع فرمایا ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5230]
💡 وضاحت:
۱؎: قزع یہ ہے کہ بچوں کے سر کے کچھ بال مونڈ دئیے جائیں اور کچھ چھوڑ دئیے جائیں۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ النسائي (تحفة الٔزشراف: 8034) (صحیح)