📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5147

Sunan an-Nasa'i Hadith 5147 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #53 📁 کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل (كتاب الزينة من السنن) ← 🏷️ باب: مردوں کے لیے سونا استعمال کرنے کی حرمت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 5147 Sunan an-Nasa'i 5147
کتاب #53: کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
40: بَابُ : تَحْرِيمِ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ
🏷️ باب: مردوں کے لیے سونا استعمال کرنے کی حرمت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي أَفْلَحَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ ابْنِ زُرَيْرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، يَقُولُ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ حَرِيرًا فَجَعَلَهُ فِي يَمِينِهِ، وَأَخَذَ ذَهَبًا فَجَعَلَهُ فِي شِمَالِهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ هَذَيْنِ حَرَامٌ عَلَى ذُكُورِ أُمَّتِي".
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم لے کر اسے اپنے دائیں ہاتھ میں رکھا ، اور سونا لے کر اسے بائیں ہاتھ میں رکھا ، پھر فرمایا : ” یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5147]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی ان دونوں کا استعمال مردوں کے لیے حرام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/اللباس 14 (4057)، سنن ابن ماجہ/اللباس 19 (3595)، (تحفة الأشراف: 10183)، مسند احمد (1/115)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 5148-4850) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #5147
5145 5146 5147 5148 5149

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#5148 أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، ...
´علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم لے کر اسے دائیں ہاتھ میں رکھا ، سونا لے ...
#5149 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ...
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم لے کر اسے اپنے دائیں ہاتھ میں رکھا ، اور سونا لے کر ا...
#5150 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَ...
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ میں سونا لیا اور بائیں ہاتھ میں ریشم ، پھ...
#5151 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ سَع...
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں...
#5152 أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلَاب...
´معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اور سونا پہننے سے منع فرمایا مگر جب «مقطع» یعن...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ