سنن النسائي حدیث نمبر: 4661
Sunan an-Nasa'i 4661
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
87: بَابُ : بَيْعِ الْوَلاَءِ
باب: ولاء (حق وراثت) کے بیچنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَهَى عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ , وَعَنْ هِبَتِهِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء ( وراثت ) کو بیچنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4661]
💡 وضاحت:
۱؎: اگر کسی نے غلام کو آزاد کیا تو اس غلام کے مرنے پر اگر اس کے عصبہ وارث نہ ہوں، تو آزاد کرنے والا عصبہ ہو گا، اور عصبہ والا ترکے کا حقدار ہو گا اسی کو ولاء کہتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/العتق 3 (1506)، (تحفة الأشراف: 7223)، موطا امام مالک/العتق 10 (20)، مسند احمد (2/9، 79، 107)، سنن الدارمی/البیوع 36 (2614) (صحیح)