سنن النسائي حدیث نمبر: 4645
Sunan an-Nasa'i 4645
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
77: بَابُ : الْبَيْعِ يَكُونُ فِيهِ الشَّرْطُ فَيَصِحُّ الْبَيْعُ وَالشَّرْطُ
باب: بیع میں جائز شرط ہو تو بیع اور شرط دونوں صحیح ہیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ , قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: كُنَّا نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَى نَاضِحٍ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا , وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ؟" , قُلْتُ: نَعَمْ , هُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ , قَالَ: " أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا , وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ؟" , قُلْتُ: نَعَمْ , هُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ , قَالَ: " أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا , وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ؟" , قُلْتُ: نَعَمْ , هُوَ لَكَ , قَالَ أَبُو نَضْرَةَ: وَكَانَتْ كَلِمَةً يَقُولُهَا الْمُسْلِمُونَ: افْعَلْ كَذَا وَكَذَا , وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے ، میں سینچائی کرنے والے ایک اونٹ پر سوار تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تم اسے میرے ہاتھ اتنے اتنے میں بیچو گے ؟ اللہ تمہیں معاف کرے “ ، میں نے عرض کیا : ہاں ، اللہ کے نبی ! وہ آپ کا ہی ہے ، آپ نے فرمایا : ” کیا تم اسے میرے ہاتھ اتنے اور اتنے میں بیچو گے ؟ اللہ تمہیں معاف کرے “ ، میں نے عرض کیا : ہاں ، اللہ کے نبی ! وہ آپ ہی کا ہے ، آپ نے فرمایا : ” کیا تم اسے میرے ہاتھ اتنے اور اتنے میں بیچو گے ؟ اللہ تمہیں معاف کرے “ ، میں نے عرض کیا : ہاں ، وہ آپ ہی کا ہے ۔ ابونضرہ کہتے ہیں : یہ مسلمانوں کا تکیہ کلام تھا کہ جب کسی سے کہتے : ایسا ایسا کرو تو کہتے : «واللہ یغفر لک» ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4645]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الشروط 4 (2718 تعلیقًا)، صحیح مسلم/الرضاع 16 (715)، سنن ابن ماجہ/التجارات 29 (2205)، (تحفة الأشراف: 3101)، مسند احمد (3/373) (صحیح)