📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل (كتاب البيوع) 🏷️ باب: باب: بیع میں جائز شرط ہو تو بیع اور شرط دونوں صحیح ہیں۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4644 Sunan an-Nasa'i 4644
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
77: بَابُ : الْبَيْعِ يَكُونُ فِيهِ الشَّرْطُ فَيَصِحُّ الْبَيْعُ وَالشَّرْطُ
باب: بیع میں جائز شرط ہو تو بیع اور شرط دونوں صحیح ہیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: أَدْرَكَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَكُنْتُ عَلَى نَاضِحٍ لَنَا سَوْءٍ , فَقُلْتُ: لَا يَزَالُ لَنَا نَاضِحُ سَوْءٍ يَا لَهْفَاهُ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَبِيعُنِيهِ , يَا جَابِرُ؟" , قُلْتُ: بَلْ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ , اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ , قَدْ أَخَذْتُهُ بِكَذَا وَكَذَا , وَقَدْ أَعَرْتُكَ ظَهْرَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ" , فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ هَيَّأْتُهُ , فَذَهَبْتُ بِهِ إِلَيْهِ , فَقَالَ: " يَا بِلَالُ أَعْطِهِ ثَمَنَهُ" , فَلَمَّا أَدْبَرْتُ دَعَانِي فَخِفْتُ أَنْ يَرُدَّهُ , فَقَالَ: " هُوَ لَكَ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پایا کہ میں اپنے سینچنے والے اونٹ پر سوار تھا ، میں نے عرض کیا : افسوس ! ہمارے پاس ہمیشہ پانی سینچنے والا اونٹ ہی رہتا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جابر ! کیا تم اسے میرے ہاتھ بیچو گے ؟ “ میں نے عرض کیا : یہ تو آپ ہی کا ہے ، اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : ” اے اللہ ! اس کی مغفرت کر ، اس پر رحم فرما ، میں نے تو اسے اتنے اتنے دام پر لے لیا ہے ، اور مدینے تک اس پر سوار ہو کر جانے کی تمہیں اجازت دی ہے “ ، جب میں مدینے آیا تو اسے تیار کر کے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بلال ! انہیں اس کی قیمت دے دو “ ، جب میں لوٹنے لگا تو آپ نے مجھے بلایا ، مجھے اندیشہ ہوا کہ آپ اسے لوٹائیں گے ، آپ نے فرمایا : ” یہ تمہارا ہے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4644]
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد منكر المتن
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفردہ بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2769) (ضعیف) (سند ضعیف ہے، اور متن منکر ہے، اس لیے کہ اس کے راوی ابو زبیر مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، اس کے متن میں پچھلے متن سے تعارض بھی ہے جو واضح ہے)
سنن النسائي • حدیث #4644
4642 4643 4644 4645 4646

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4641 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى , عَنْ زَكَرِيَّا , عَنْ...
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا ،...
#4642 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْن...
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے سینچائی کرنے والے اون...
#4643 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ...
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا ...
#4645 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ , قَالَ: سَمِعْتُ أَب...
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے ، میں ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ