📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4632

Sunan an-Nasa'i Hadith 4632 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #49 📁 کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل (كتاب البيوع) ← 🏷️ باب: متعینہ مدت تک کے لیے ادھار بیچنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4632 Sunan an-Nasa'i 4632
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
70: بَابُ : الْبَيْعِ إِلَى الأَجَلِ الْمَعْلُومِ
🏷️ باب: متعینہ مدت تک کے لیے ادھار بیچنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ , قَالَ: أَنْبَأَنَا عِكْرِمَةُ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: كَانَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدَيْنِ قِطْرِيَّيْنِ , وَكَانَ إِذَا جَلَسَ فَعَرِقَ فِيهِمَا ثَقُلَا عَلَيْهِ , وَقَدِمَ لِفُلَانٍ الْيَهُودِيِّ بَزٌّ مِنْ الشَّأْمِ , فَقُلْتُ: لَوْ أَرْسَلْتَ إِلَيْهِ فَاشْتَرَيْتَ مِنْهُ ثَوْبَيْنِ إِلَى الْمَيْسَرَةِ , فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ , فَقَالَ: قَدْ عَلِمْتُ مَا يُرِيدُ مُحَمَّدٌ , إِنَّمَا يُرِيدُ أَنْ يَذْهَبَ بِمَالِي أَوْ يَذْهَبَ بِهِمَا , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَذَبَ قَدْ عَلِمَ أَنِّي مِنْ أَتْقَاهُمْ لِلَّهِ وَآدَاهُمْ لِلْأَمَانَةِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو قطری چادریں تھیں ، جب آپ بیٹھتے اور ان میں پسینہ آتا تو وہ بھاری ہو جاتیں ، ایک یہودی کا شام سے کپڑا آیا تو میں نے عرض کیا : اگر آپ اس کے پاس کسی کو بھیج کر تاوقت سہولت ( قیمت ادا کرنے کے وعدہ پر ) دو کپڑے خرید لیتے تو بہتر ہوتا ، چنانچہ آپ نے اس کے پاس ایک شخص کو بھیجا ، اس ( یہودی ) نے کہا : مجھے معلوم ہے محمد کیا چاہتے ہیں ، وہ تو میرا مال ہضم کرنا چاہتے ہیں ، یا یہ دونوں چادروں کو ہضم کرنا چاہتے ہیں ، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس نے جھوٹ کہا ، اسے معلوم ہے کہ میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں اور سب سے زیادہ امانت کا ادا کرنے والا ہوں “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4632]
💡 وضاحت:
۱؎: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح کی بیع پر اعتراض نہیں کیا، بلکہ اس یہودی کے پاس اس کے لیے آدمی بھیجا، اسی سے باب پر استدلال ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/البیوع 7 (1213)، (تحفة الأشراف: 17400)، مسند احمد (6/147) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4632
4630 4631 4632 4633 4634

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#4454 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو قُدَامَةَ السَّرْخَسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب سے پاکیزہ کھانا وہ ہے جو آدم...
#4455 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ،...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہاری اولاد سب سے پاکیزہ کما...
#4456 أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْأ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب سے پاکیزہ کھانا وہ ہے جو آدم...
#4457 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب سے پاکیزہ کھانا وہ ہے جو آدم...
#4458 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ...
´نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ( اللہ کی قسم ، میں آپ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ