سنن النسائي حدیث نمبر: 4630
Sunan an-Nasa'i 4630
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
69: بَابُ : بَيْعِ السِّنِينَ
باب: کئی سال کی بیع کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ السِّنِينَ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی سال کی بیع کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4630]
💡 وضاحت:
۱؎: باغ کے پھل کئی سال کے لیے بیچنا، یہ بھی بیع غرر (دھوکہ والی خرید و فروخت) کی قبیل سے ہے، اس میں خریدار کے لیے دھوکہ ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2768) (صحیح)