📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3581

Sunan an-Nasa'i Hadith 3581 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #32 📁 کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (كتاب الطلاق) ← 🏷️ باب: مطلقہ بائنہ کے نفقہ (اخراجات) کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3581 Sunan an-Nasa'i 3581
کتاب #32: کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
72: بَابُ : نَفَقَةِ الْبَائِنَةِ
🏷️ باب: مطلقہ بائنہ کے نفقہ (اخراجات) کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا، وَأَبُو سَلَمَةَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، قَالَتْ:" طَلَّقَنِي زَوْجِي فَلَمْ يَجْعَلْ لِي سُكْنَى وَلَا نَفْقَةً، قَالَتْ: فَوَضَعَ لِي عَشْرَةَ أَقْفِزَةٍ عِنْدَ ابْنِ عَمٍّ لَهُ، خَمْسَةٌ شَعِيرٌ وَخَمْسَةٌ تَمْرٌ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ: صَدَقَ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَدَّ فِي بَيْتِ فُلَانٍ، وَكَانَ زَوْجُهَا طَلَّقَهَا طَلَاقًا بَائِنًا".
ابوبکر بن حفص کہتے ہیں کہ میں اور ابوسلمہ دونوں فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے پاس گئے ، انہوں نے کہا : میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی اور میرے نفقہ و سکنیٰ کا انتظام نہ کیا ، اور اپنے چچیرے بھائی کے یہاں میرے لیے دس قفیز رکھ دیئے : پانچ قفیز جو کے اور پانچ قفیز کھجور کے ۱؎ ، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ کو یہ ساری باتیں بتائیں تو آپ نے فرمایا : ” اس نے صحیح کہا ہے اور آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں فلاں کے گھر میں رہ کر اپنی عدت پوری کروں ، ان کے شوہر نے انہیں طلاق بائن دی تھی “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3581]
💡 وضاحت:
۱؎: ایک قفیز آٹھ مکیال برابر سولہ کیلو گرام کا ہوتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3447 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3581
3579 3580 3581 3582 3583

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#3418 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ السَّرْخَسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ال...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` انہوں نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دے دی تو عمر رضی اللہ عنہ نے رسول...
#3419 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَاف...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اپنی بیوی کو حیض کی حالت ...
#3420 أَخْبَرَنِي كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ ، ...
´زبیدی کہتے ہیں :` امام زہری سے پوچھا گیا : عدت والی طلاق کس طرح ہوتی ہے ؟ ( اشارہ ہے قرآن کریم کی آیت : «فطلقوهن لعدتهن...
#3421 أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ تَمِ...
´ابو الزبیر کہتے ہیں کہ` انہوں نے عبدالرحمٰن بن ایمن کو ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کرتے سنا : آپ کی کیا رائے ہے ایسے...
#3422 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ...
´مجاہد ( اپنے استاذ ) ابن عباس رضی الله عنہما سے` اللہ تعالیٰ کے قول «يا أيها النبي إذا طلقتم النساء فطلقوهن لعدتهن» یعن...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ