سنن النسائي حدیث نمبر: 3422
Sunan an-Nasa'i 3422
کتاب #32: کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يُحَدِّثُهُ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ سورة الطلاق آية 1، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ".
مجاہد ( اپنے استاذ ) ابن عباس رضی الله عنہما سے اللہ تعالیٰ کے قول يا أيها النبي إذا طلقتم النساء فطلقوهن لعدتهن یعنی ” جب عورت حیض سے پاک ہو جائے اور اس سے اس طہر میں صحبت بھی نہ کی جائے تب طلاق دینی چاہیئے “ کے سلسلے میں روایت کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے لعدتهن کی جگہ قبل عدتهن پڑھا ہے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3422]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 6389) (صحیح)