سنن النسائي حدیث نمبر: 3427
Sunan an-Nasa'i 3427
کتاب #32: کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
4: بَابُ : الطَّلاَقِ لِغَيْرِ الْعِدَّةِ
باب: عدت کا لحاظ کیے بغیر طلاق دینے کا بیان۔
أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ," أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَرَدَّهَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى طَلَّقَهَا، وَهِيَ طَاهِرٌ".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور وہ حیض سے تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اس طلاق کو باطل قرار دے کر ) اس عورت کو انہیں لوٹا دیا ۔ پھر جب وہ حیض سے پاک و صاف ہو گئی تو انہوں نے اسے طلاق دی ( اور وہ طلاق نافذ ہوئی ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3427]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7068) (صحیح)