📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3156

Sunan an-Nasa'i Hadith 3156 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #29 📁 کتاب: جہاد کے احکام، مسائل و فضائل (كتاب الجهاد) ← 🏷️ باب: اللہ عزوجل کے راستے میں شہید ہونے والے کے ثواب کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3156 Sunan an-Nasa'i 3156
کتاب #29: کتاب: جہاد کے احکام، مسائل و فضائل
31: بَابُ : ثَوَابِ مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
🏷️ باب: اللہ عزوجل کے راستے میں شہید ہونے والے کے ثواب کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا، يَقُولُ: قَالَ: رَجُلٌ يَوْمَ أُحُدٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَيْنَ أَنَا؟ قَالَ:" فِي الْجَنَّةِ، فَأَلْقَى تَمَرَاتٍ فِي يَدِهِ، ثُمَّ قَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ".
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جنگ احد کے دن ایک شخص نے ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) سے کہا : آپ بتائیں اگر میں اللہ کے راستے میں شہید ہو گیا تو میں کہاں ہوں گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جنت میں ہو گے “ ، ( یہ سنتے ہی ) اس نے اپنے ہاتھ میں لی ہوئی کھجوریں پھینک دیں ، ( میدان جنگ میں اتر گیا ) جنگ کی اور شہید ہو گیا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3156]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المغازي 17 (4044)، صحیح مسلم/الإمارة 41 (1899)، (تحفة الأشراف: 2530)، موطا امام مالک/الجہاد 18 (42)، مسند احمد (3/308) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3156
3154 3155 3156 3157 3158

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#3087 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے نکالے گئے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ک...
#3088 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبِي ، قَالَ: أ...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ اور ان کے کچھ دوست نبی اکرم صلی اللہ علیہ...
#3089 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَعْمَ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مجھے جامع کلمات ۱؎ دے کر بھیجا گیا ہے اور...
#3090 أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ بْنُ م...
´اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی الله عنہ سے` اسی طرح مروی ہے وہ کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئ...
#3091 أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ الزُّبَيْدِيِّ ، ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا میں جامع کلمات دے کر بھیجا گی...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ