سنن النسائي حدیث نمبر: 2710
Sunan an-Nasa'i 2710
کتاب #28: کتاب: حج کے احکام و مناسک
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ، وَعَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِخَلُوقٍ، فَقَالَ: أَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ فَمَا أَصْنَعُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ" قَالَ: كُنْتُ أَتَّقِي هَذَا وَأَغْسِلُهُ، فَقَالَ: " مَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ".
یعلیٰ بن امیہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص عمرہ کا احرام باندھے ہوئے ، سلے ہوئے کپڑے پہنے ہوئے اور خلوق لگائے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، وہ عمرہ کا احرام باندھے اور سلے ہوئے کپڑے پہنے ہوئے تھا ، اور خلوق میں لت پت تھا ، تو اس نے عرض کیا : میں نے عمرے کا احرام باندھ رکھا ہے تو میں کیا کروں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہی کرو جو حج میں کرتے ہو “ ، اس نے کہا : میں ( حج میں ) اس سے بچتا تھا ، اور اسے دھو ڈالتا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو تم حج میں کرتے تھے وہی اپنے عمرہ میں بھی کرو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2710]
💡 وضاحت:
۱؎: ”خلوق“ ایک معروف خوشبو ہے جو زعفران ملا کر بنائی جاتی ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج دارالدعوہ:
انظر حدیث رقم: 2669 (صحیح)