📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: حج کے احکام و مناسک (كتاب مناسك الحج) 🏷️ باب: باب: محرم کے لیے خلوق (خوشبو) کے استعمال کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2711 Sunan an-Nasa'i 2711
کتاب #28: کتاب: حج کے احکام و مناسک
44: بَابُ : فِي الْخَلُوقِ لِلْمُحْرِمِ
باب: محرم کے لیے خلوق (خوشبو) کے استعمال کا بیان۔
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَهُوَ بِالْجِعِرَّانَةِ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَهُوَ مُصَفِّرٌ لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَحْرَمْتُ بِعُمْرَةٍ وَأَنَا كَمَا تَرَى فَقَالَ: " انْزِعْ عَنْكَ الْجُبَّةَ، وَاغْسِلْ عَنْكَ الصُّفْرَةَ، وَمَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجَّتِكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ".
یعلیٰ بن امیہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور آپ جعرانہ میں تھے ، وہ جبہ پہنے ہوئے تھا ، اور اپنی داڑھی اور سر کو ( زعفران سے ) پیلا کیے ہوئے تھا ۔ اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے عمرے کا احرام باندھ رکھا ہے اور میں جس طرح ہوں آپ مجھے دیکھ رہے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جبہ اتار دو اور زردی اپنے سے دھو ڈالو ، اور جو حج میں کرتے ہو وہی اپنے عمرہ میں بھی کرو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2711]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2669 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #2711
2709 2710 2711 2712 2713

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2710 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ...
یعلیٰ بن امیہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص عمرہ کا احرام باندھے ہوئے ، سلے ہوئے کپڑے پہنے ہوئ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ