سنن النسائي حدیث نمبر: 2527
Sunan an-Nasa'i 2527
کتاب #27: کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
49: بَابُ : جَهْدِ الْمُقِلِّ
باب: کم مال والے کا اپنی محنت کی کمائی سے صدقہ کرنے کے ثواب کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ الْخَثْعَمِيِّ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ، وَجِهَادٌ لَا غُلُولَ فِيهِ، وَحَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ"، قِيلَ: فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " طُولُ الْقُنُوتِ"، قِيلَ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " جُهْدُ الْمُقِلِّ"، قِيلَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " مَنْ هَجَرَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ"، قِيلَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " مَنْ جَاهَدَ الْمُشْرِكِينَ بِمَالِهِ وَنَفْسِهِ"، قِيلَ: فَأَيُّ الْقَتْلِ أَشْرَفُ؟ قَالَ: " مَنْ أُهَرِيقَ دَمُهُ وَعُقِرَ جَوَادُهُ".
عبداللہ بن حبشی خثعمی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : کون سے کام افضل ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” ایسا ایمان جس میں شبہ نہ ہو ، جہاد جس میں خیانت نہ ہو ، اور حج مبرور “ ، پوچھا گیا : کون سی نماز افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” لمبے قیام والی نماز “ ، پوچھا گیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” وہ صدقہ جو کم مال والا اپنی محنت کی کمائی سے دے “ ، پوچھا گیا : کون سی ہجرت افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ایسی ہجرت جو اللہ کی حرام کی ہوئی چیزوں کو چھوڑ دے “ ، پوچھا گیا : کون سا جہاد افضل ہے ، آپ نے فرمایا : ” اس شخص کا جہاد جو مشرکین سے اپنی جان و مال کے ساتھ جہاد کرے “ ، پوچھا گیا : کون سا قتل افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” جس میں آدمی کا خون بہا دیا گیا ہو ، اور اس کا گھوڑا ہلاک کر دیا گیا ہو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2527]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الصلاة 314 (1325)، 347 (1449)، مسند احمد 3/412، سنن الدارمی/الصلاة 135 (1431)، ویأتی عند المؤلف برقم4989 (صحیح)