📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 2169

Sunan an-Nasa'i Hadith 2169 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #26 📁 کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل (كتاب الصيام) ← 🏷️ باب: ستو اور کھجور سے سحری کھانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2169 Sunan an-Nasa'i 2169
کتاب #26: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
28: بَابُ : السُّحُورِ بِالسَّوِيقِ وَالتَّمْرِ
🏷️ باب: ستو اور کھجور سے سحری کھانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَلِكَ عِنْدَ السُّحُورِ:" يَا أَنَسُ! إِنِّي أُرِيدُ الصِّيَامَ أَطْعِمْنِي شَيْئًا"، فَأَتَيْتُهُ بِتَمْرٍ وَإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، وَذَلِكَ بَعْدَ مَا أَذَّنَ بِلَالٌ، فَقَالَ:" يَا أَنَسُ! انْظُرْ رَجُلًا يَأْكُلْ مَعِي"، فَدَعَوْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، فَجَاءَ فَقَالَ: إِنِّي قَدْ شَرِبْتُ شَرْبَةَ سَوِيقٍ، وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ"، فَتَسَحَّرَ مَعَهُ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ".
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری کے وقت فرمایا : ” اے انس ! میں روزہ رکھنا چاہتا ہوں ، مجھے کچھ کھلاؤ “ ، تو میں کچھ کھجور اور ایک برتن میں پانی لے کر آپ کے پاس آیا ، اور یہ بلال رضی اللہ عنہ کی اذان دینے کے بعد کا وقت تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے انس ! کسی اور شخص کو تلاش کرو جو میرے ساتھ ( سحری ) کھائے “ ، تو میں نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو بلایا ، چنانچہ وہ آئے ( اور ) کہنے لگے : میں نے ستو کا ایک گھونٹ پی لیا ہے ، اور میں روزہ رکھنا چاہتا ہوں ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں ( بھی ) روزہ رکھنا چاہتا ہوں “ ، ( پھر ) زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے آپ کے ساتھ سحری کھائی ، پھر آپ اٹھے ، اور ( فجر کی ) دو رکعت ( سنت ) پڑھی ، پھر آپ فرض نماز کے لیے نکل گئے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2169]
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: ضعيف، إسناده ضعيف، قتادة مدلس وعنعن. وحديث البخاري (1134) يغني عنه. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 337
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 1348)، مسند احمد 3/197 (صحیح الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #2169
2167 2168 2169 2170 2171

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2092 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدّ...
´طلحہ بن عبیداللہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پراگندہ بال آیا ، ( اور ) ...
#2093 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَن...
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں :` ہمیں قرآن کریم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لایعنی بات پوچھنے سے منع کیا گیا تھا ، ت...
#2094 أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، عَنِ اللَّيْثِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، ...
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں :` ہم مسجد میں بیٹھے تھے کہ اسی دوران ایک شخص اونٹ پر آیا ، اسے مسجد میں بٹھایا پھر ا...
#2095 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مِنْ كِتَابِهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمِّي ...
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں :` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسجد میں بیٹھے تھے کہ اسی دوران ایک شخص اون...
#2096 أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عُمَار...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں :` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ تھے کہ اسی دوران دیہاتیوں میں ایک شخص ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ