📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل (كتاب الصيام) 🏷️ باب: باب: روزے کی فرضیت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2093 Sunan an-Nasa'i 2093
کتاب #26: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
1: بَابُ : وُجُوبِ الصِّيَامِ
باب: روزے کی فرضیت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: نُهِينَا فِي الْقُرْآنِ أَنْ نَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْءٍ، فَكَانَ يُعْجِبُنَا أَنْ يَجِيءَ الرَّجُلُ الْعَاقِلُ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَيَسْأَلَهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَتَانَا رَسُولُكَ، فَأَخْبَرَنَا أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَرْسَلَكَ، قَالَ: " صَدَقَ"، قَالَ: فَمَنْ خَلَقَ السَّمَاءَ؟ قَالَ" اللَّهُ"، قَالَ فَمَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ؟ قَالَ: " اللَّهُ"، قَالَ: فَمَنْ نَصَبَ فِيهَا الْجِبَالَ؟ قَالَ: " اللَّهُ"، قَالَ: فَمَنْ جَعَلَ فِيهَا الْمَنَافِعَ؟ قَالَ: " اللَّهُ"، قَالَ: فَبِالَّذِي خَلَقَ السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ، وَنَصَبَ فِيهَا الْجِبَالَ، وَجَعَلَ فِيهَا الْمَنَافِعَ آللَّهُ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ"، قَالَ: وَزَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، قَالَ: " صَدَقَ"، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللَّهُ أَمَرَكَ بِهَذَا، قَالَ: " نَعَمْ"، قَالَ: وَزَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا زَكَاةَ أَمْوَالِنَا، قَالَ: " صَدَقَ"، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللَّهُ أَمَرَكَ بِهَذَا، قَالَ: " نَعَمْ"، قَالَ: وَزَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا صَوْمَ شَهْرِ رَمَضَانَ فِي كُلِّ سَنَةٍ، قَالَ: " صَدَقَ"، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللَّهُ أَمَرَكَ بِهَذَا، قَالَ: " نَعَمْ"، قَالَ: وَزَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا الْحَجَّ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا، قَالَ: " صَدَقَ"، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللَّهُ أَمَرَكَ بِهَذَا، قَالَ: " نَعَمْ"، قَالَ: فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَزِيدَنَّ عَلَيْهِنَّ شَيْئًا وَلَا أَنْقُصُ، فَلَمَّا وَلَّى قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَئِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ".
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں : ہمیں قرآن کریم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لایعنی بات پوچھنے سے منع کیا گیا تھا ، تو ہمیں یہ بات اچھی لگتی کہ دیہاتیوں میں سے کوئی عقلمند شخص آئے ، اور آپ سے نئی نئی باتیں پوچھے ، چنانچہ ایک دیہاتی آیا ، اور کہنے لگا : اے محمد ! ہمارے پاس آپ کا قاصد آیا ، اور اس نے ہمیں بتایا کہ آپ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھیجا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” اس نے سچ کہا “ ، اس نے پوچھا : آسمان کو کس نے پیدا کیا ؟ آپ نے کہا : ” اللہ تعالیٰ نے “ ( پھر ) اس نے پوچھا : زمین کو کس نے پیدا کیا ؟ آپ نے کہا : ” اللہ نے “ ( پھر ) اس نے پوچھا : اس میں پہاڑ کو کس نے نصب کیے ہیں ؟ آپ نے کہا : ” اللہ تعالیٰ نے “ ( پھر ) اس نے پوچھا : اس میں نفع بخش ( چیزیں ) کس نے بنائیں ؟ آپ نے کہا : ” اللہ تعالیٰ نے “ ( پھر ) اس نے کہا : قسم اس ذات کی جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا ، اور اس میں پہاڑ نصب کیے ، اور اس میں نفع بخش ( چیزیں ) بنائیں کیا آپ کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے ؟ آپ نے کہا : ” ہاں “ ، پھر اس نے کہا : اور آپ کے قاصد نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر ہر روز دن اور رات میں پانچ وقت کی نماز فرض ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” اس نے سچ کہا “ ، تو اس نے کہا : قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو بھیجا ! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان ( نمازوں ) کا حکم دیا ہے ؟ آپ نے کہا : ہاں ، ( پھر ) اس نے کہا : آپ کے قاصد نے کہا ہے کہ ہم پر اپنے مالوں کی زکاۃ فرض ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس نے سچ کہا ، ( پھر ) اس نے کہا : قسم اس ذات کی جس نے آپ کو بھیجا ! کیا آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا ہے ؟ آپ نے کہا : ” ہاں “ ، ( پھر ) اس نے کہا : آپ کے قاصد نے کہا ہے : ہم پر ہر سال ماہ رمضان کے روزے فرض ہیں ، آپ نے کہا : ” اس نے سچ کہا “ ( پھر ) اس نے کہا : کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان ( دنوں کے روزوں ) کا حکم دیا ہے ؟ آپ نے کہا : ” ہاں “ ، ( پھر ) اس نے کہا : آپ کے قاصد نے کہا ہے : ہم میں سے جو کعبہ تک جانے کی طاقت رکھتے ہوں ، ان پر حج فرض ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” اس نے سچ کہا “ ، اس نے کہا : قسم اس ذات کی جس نے آپ کو بھیجا ! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں “ ، تو اس نے کہا : قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا فرمایا : میں ہرگز نہ اس میں کچھ بڑھاؤں گا اور نہ گھٹاؤں گا ، جب وہ لوٹا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر اس نے سچ کہا ہے تو یہ ضرور جنت میں داخل ہو گا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2093]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العلم 6 (63) تعلیقاً، صحیح مسلم/الإیمان 3 (12)، سنن الترمذی/الزکاة 2 (619)، (تحفة الأشراف: 404)، مسند احمد 3/143، 193، سنن الدارمی/الطھارة 1 (676) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #2093
2091 2092 2093 2094 2095

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2092 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّث...
طلحہ بن عبیداللہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پراگندہ ...
#2094 أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، عَنِ اللَّيْثِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ، أَنّ...
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں : ہم مسجد میں بیٹھے تھے کہ اسی دوران ایک شخص اونٹ پر آیا ، اسے مسج...
#2095 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مِنْ كِتَابِهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمِّي،...
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسجد میں بیٹھے تھے کہ اسی...
#2096 أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عُمَارَة...
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ تھے کہ اسی دوران دیہ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ