📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1963

Sunan an-Nasa'i Hadith 1963 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #25 📁 کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل (كتاب الجنائز) ← 🏷️ باب: مقروض آدمی کی نماز جنازہ کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1963 Sunan an-Nasa'i 1963
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
67: بَابُ : الصَّلاَةِ عَلَى مَنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ
🏷️ باب: مقروض آدمی کی نماز جنازہ کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، قال: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْأَكْوَعِ، قال: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَنَازَةٍ، فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ , صَلِّ عَلَيْهَا , قَالَ:" هَلْ تَرَكَ عَلَيْهِ دَيْنًا؟" , قَالُوا: نَعَمْ , قَالَ:" هَلْ تَرَكَ مِنْ شَيْءٍ؟" , قَالُوا: لَا , قَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ" , قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو قَتَادَةَ: صَلِّ عَلَيْهِ وَعَلَيَّ دَيْنُهُ، فَصَلَّى عَلَيْهِ.
سلمہ بن الاکوع رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تو لوگوں نے کہا : اللہ کے نبی ! اس کی نماز جنازہ پڑھ دیجئیے ، آپ نے پوچھا : ” کیا اس نے اپنے اوپر کچھ قرض چھوڑا ہے ؟ “ لوگوں نے کہا : جی ہاں ، آپ نے پوچھا : ” کیا اس نے اس کی ادائیگی کے لیے کوئی چیز چھوڑی ہے ؟ “ لوگوں نے کہا : نہیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو “ ، تو ابوقتادہ نامی ایک انصاری نے عرض کیا : آپ اس کی نماز ( جنازہ ) پڑھ دیجئیے ، اس کا قرض میرے ذمہ ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز ( جنازہ ) پڑھی ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1963]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحوالة 3 (2289)، والکفالة 3 (2295)، (تحفة الأشراف: 4547)، مسند احمد 4/47 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1963
1961 1962 1963 1964 1965

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1962 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَ...
´ابوقتادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس انصار کا ایک شخص لایا گیا تاکہ آپ اس کی نماز ...
#1964 أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَوْمَسِيُّ ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قال: أَنْبَأَنَ...
´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مقروض آدمی کی نماز جنازہ نہیں پڑھتے تھے ، چنانچ...
#1965 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال: أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قال: أَخْبَرَنِي يُونُس...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` جب کوئی مومن مرتا اور اس پر قرض ہوتا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوچھتے : ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ