📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1890

Sunan an-Nasa'i Hadith 1890 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #25 📁 کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل (كتاب الجنائز) ← 🏷️ باب: میت کو سات بار سے زیادہ غسل دینے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1890 Sunan an-Nasa'i 1890
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
34: بَابُ : غَسْلِ الْمَيِّتِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعَةٍ
🏷️ باب: میت کو سات بار سے زیادہ غسل دینے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرٌ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ بَعْضِ إِخْوَتِهِ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: تُوُفِّيَتِ ابْنَةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَنَا بِغَسْلِهَا، فَقَالَ:" اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكِ إِنْ رَأَيْتُنَّ" , قَالَتْ: قُلْتُ: وِتْرًا، قَالَ:" نَعَمْ، وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي، فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ، فَأَعْطَانَا حِقْوَهُ , وَقَالَ: أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ".
ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی کی وفات ہو گئی ، تو آپ نے مجھے انہیں نہلانے کا حکم دیا اور فرمایا : ” تین بار ، یا پانچ بار ، یا سات بار غسل دو ، یا اس سے زیادہ اگر ضرورت سمجھو “ ، تو میں نے کہا : طاق بار ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں ، اور آخری مرتبہ کچھ کافور یا کافور کی کچھ مقدار ملا لو ، ( اور ) جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے باخبر کرنا “ ، چنانچہ جب ہم فارغ ہوئے ، ہم نے آپ کو خبر کی تو آپ نے ہمیں اپنا تہبند دیا ، اور فرمایا : ” اسے ( اس کے جسم سے ) لپیٹ دو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1890]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 18143) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1890
1888 1889 1890 1891 1892

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1888 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، ...
´ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی کی وفات ہو گئی ، تو آپ نے ہمیں بلوایا ( اور ...
#1889 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَط...
´اس سند سے بھی` ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ، مگر ( اس میں یہ الفاظ ہیں ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ