📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1891

Sunan an-Nasa'i Hadith 1891 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #25 📁 کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل (كتاب الجنائز) ← 🏷️ باب: میت کے غسل کے پانی میں کافور ملانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1891 Sunan an-Nasa'i 1891
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
35: بَابُ : الْكَافُورِ فِي غَسْلِ الْمَيِّتِ
🏷️ باب: میت کے غسل کے پانی میں کافور ملانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَغْسِلُ ابْنَتَهُ , فَقَالَ:" اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكِ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكِ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ , وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي، فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ، فَأَلْقَى إِلَيْنَا حِقْوَهُ وَقَالَ: أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ" , قَالَ: أَوْ قَالَتْ حَفْصَةُ: اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا , قَالَ: وَقَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ: مَشَطْنَاهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ ,
ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، ہم آپ کی بیٹی کو غسل دے رہے تھے ، آپ نے فرمایا : ” انہیں پانی اور بیر ( کے پتوں ) سے تین بار ، یا پانچ بار ، غسل دو “ ، یا اس سے زیادہ ، اور آخری بار کچھ کافور یا کافور کی مقدار ملا لو ( اور ) جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے آگاہ کرو “ ، تو جب ہم فارغ ہوئے تو آپ کو خبر کی ، آپ نے ہماری طرف اپنا تہبند پھینکا اور فرمایا : ” اسے ( اس کے جسم سے ) لپیٹ دو “ ، راوی کہتے ہیں یا حفصہ بنت سیرین کہتی ہیں : اسے تین ، پانچ ، یا سات بار غسل دو ، راوی کہتے ہیں : ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : ہم نے ان کی تین چوٹیاں کیں ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1891]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1882 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1891
1889 1890 1891 1892 1893

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1892 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قال: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ م...
´اس سند سے بھی ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` ہم نے ان کے سر کی تین چوٹیاں کیں ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1892]
#1893 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَقَالَتْ حَفْصَةُ ...
´اس سند سے بھی ام عطیہ رضی الله عنہا سے مروی ہے کہ` ہم نے ان کے سر کی تین چوٹیاں کیں ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1893]
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ