سنن النسائي حدیث نمبر: 1863
Sunan an-Nasa'i 1863
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
19: بَابُ : ضَرْبِ الْخُدُودِ
باب: نوحہ میں منہ پیٹنا اور گالوں پر مارنا منع ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي زُبَيْدٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ , وَشَقَّ الْجُيُوبَ , وَدَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ".
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو گال پیٹے ، گریباں پھاڑے ، اور جاہلیت کی پکار پکارے ہم میں سے نہیں “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1863]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الجنائز 35 (1294)، المناقب 8 (3519)، سنن الترمذی/الجنائز 22 (999)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 52 (1584)، (تحفة الأشراف: 9559)، مسند احمد 1/386، 442 (صحیح)