سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4255
Sunan Ibn Majah 4255
کتاب #38: کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
30: بَابُ : ذِكْرِ التَّوْبَةِ
باب: توبہ کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى , وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ , قَالَ: قَالَ الزُّهْرِيُّ : أَلَا أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثَيْنِ عَجِيبَيْنِ؟ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " أَسْرَفَ رَجُلٌ عَلَى نَفْسِهِ , فَلَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ أَوْصَى بَنِيهِ , فَقَالَ: إِذَا أَنَا مِتُّ فَأَحْرِقُونِي , ثُمَّ اسْحَقُونِي , ثُمَّ ذَرُّونِي فِي الرِّيحِ فِي الْبَحْرِ , فَوَاللَّهِ لَئِنْ قَدَرَ عَلَيَّ رَبِّي لَيُعَذِّبُنِي عَذَابًا مَا عَذَّبَهُ أَحَدًا , قَالَ: فَفَعَلُوا بِهِ ذَلِكَ , فَقَالَ لِلْأَرْضِ: أَدِّي مَا أَخَذْتِ فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ , فَقَالَ لَهُ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ , قَالَ: خَشْيَتُكَ أَوْ مَخَافَتُكَ يَا رَبِّ , فَغَفَرَ لَهُ لِذَلِكَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک آدمی نے اپنے اوپر بہت زیادتی کی تھی ، ( یعنی گناہوں کا ارتکاب کیا تھا ) جب اس کی موت کا وقت آیا تو اس نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی کہ جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا ڈالنا ، پھر مجھے پیس کر سمندر کی ہوا میں اڑا دینا ، اللہ کی قسم ! اگر میرا رب میرے اوپر قادر ہو گا تو مجھے ایسا عذاب دے گا جو کسی کو نہ دیا ہو گا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کے بیٹوں نے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا ، اللہ تعالیٰ نے زمین سے کہا کہ جو تو نے لیا ہے اسے حاضر کر ، اتنے میں وہ کھڑا ہو گیا ، تو اللہ تعالیٰ نے اس سے کہا : تجھے اس کام پر کس نے آمادہ کیا تھا ؟ اس نے کہا : تیرے ڈر اور خوف نے اے رب ! تو اللہ تعالیٰ نے اس کو اسی وجہ سے معاف کر دیا “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 4255]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/أحادیث الأنبیاء 54 (3481)، التوحید 35 (7508)، صحیح مسلم/التوبة 4 (2756)، سنن النسائی/الجنائز 117 (2081)، (تحفة الأشراف: 12280)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/269) (صحیح)