📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 3461

Sunan Ibn Majah Hadith 3461 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #32 📁 کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل (كتاب الطب) ← 🏷️ باب: دست لانے والی دوا کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3461 Sunan Ibn Majah 3461
کتاب #32: کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل
12: بَابُ : دَوَاءِ الْمَشْيِ
🏷️ باب: دست لانے والی دوا کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ , عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ , عَنْ زُرْعَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ مَوْلًى لِمَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ , عَنْ مَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ , عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ , قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِمَاذَا كُنْتِ تَسْتَمْشِينَ؟" , قُلْتُ: بِالشُّبْرُمِ , قَالَ:" حَارٌّ جَارٌّ" , ثُمَّ اسْتَمْشَيْتُ بِالسَّنَى , فَقَالَ:" لَوْ كَانَ شَيْءٌ يَشْفِي مِنَ الْمَوْتِ , كَانَ السَّنَي وَالسَّنَي شِفَاءٌ مِنَ الْمَوْتِ".
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا : ” تم مسہل کس چیز کا لیتی تھی “ ؟ میں نے عرض کیا : شبرم سے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ تو بہت گرم ہے “ ، پھر میں سنا کا مسہل لینے لگی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر کوئی چیز موت سے نجات دے سکتی تو وہ سنا ہوتی ، سنا ہر قسم کی جان لیوا امراض سے شفاء دیتی ہے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3461]
💡 وضاحت:
۱؎: ایک گرم اور سخت قسم کا چنے کے برابر دانہ ہوتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف ¤ مولي لمعمر التيمي ھو عتبة بن عبد اللّٰه ومن طريقه أخرجه الترمذي (2081) وفي سماعه من أسماء نظر وللحديث طريق آخر ضعيف عند الحاكم (200/4،201) فيه ابن جريج عنعن ¤ تنبيه: قوله: ”عن معمر التيمي“ وهم في جميع النسخ والصواب عدمه كما في تحفة الأشراف وغيره ومعمر ھذا لم أجد له ترجمة! ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 501
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطب 30 (2081)، (تحفة الأشراف: 15759)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/369) (ضعیف) (زرعہ بن عبد الرحمن مجہول اورمولی معمر مبہم راوی ہیں)
سنن ابن ماجه • حدیث #3461
3459 3460 3461 3462 3462

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#3436 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , وَهِشَامُ ابْنُ عَمَّارٍ , قَالَا، حَدَّثَنَا سُفْيَان...
´اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے اعرابیوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے دیکھا کہ کیا فلاں م...
#3437 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ , أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ الزُّهْرِيِّ , ...
´ابوخزامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا : بتائیے ان دواؤں کے بارے میں جن سے ہم ...
#3438 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , حَدَّثَنَا سُفْي...
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے ایسی کوئی بیماری نہ...
#3439 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ , قَالَا: ح...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے ایسی کوئی بیماری نہیں اتار...
#3440 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ , حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ هُبَيْرَةَ , حَدَّثَنَا أَ...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی عیادت فرمائی ، اور اس سے پوچھا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ