📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه

Sunan Ibn Majah (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
📁 کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل (كتاب الطب) 🏷️ باب: باب: مریض اگر کسی چیز کی خواہش کرے تو کیا کیا جائے؟
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3440 Sunan Ibn Majah 3440
کتاب #32: کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل
2: بَابُ : الْمَرِيضِ يَشْتَهِي الشَّيْءَ
باب: مریض اگر کسی چیز کی خواہش کرے تو کیا کیا جائے؟
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ , حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ هُبَيْرَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو مَكِينٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ رَجُلًا , فَقَالَ لَهُ: " مَا تَشْتَهِي؟" , فَقَالَ: أَشْتَهِي خُبْز بُرٍّ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَ عِنْدَهُ خُبْزُ بُرٍّ , فَلْيَبْعَثْ إِلَى أَخِيهِ" , ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اشْتَهَى مَرِيضُ أَحَدِكُمْ شَيْئًا فَلْيُطْعِمْهُ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی عیادت فرمائی ، اور اس سے پوچھا : ” تمہارا کیا کھانے کا جی چاہتا ہے “ ؟ تو اس نے جواب دیا کہ گیہوں کی روٹی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے جس کے پاس گیہوں کی روٹی ہو ، وہ اپنے بھائی کے پاس بھیجے “ ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی مریض کسی چیز کی خواہش کرے تو وہ اسے کھلائے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3440]
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف ¤ انظر الحديث السابق (1439) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 500
تخریج دارالدعوہ: أنظر حدیث رقم: 1439، (تحفة الأشراف: 6224، ومصباح الزجاجة: 1192) (ضعیف) (سند میں صفوان بن ھبیرہ لین الحدیث راوی ہیں)
سنن ابن ماجه • حدیث #3440
3438 3439 3440 3441 3442

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3441 حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ , حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَن...
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے گ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ