سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3369
Sunan Ibn Majah 3369
کتاب #30: کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
61: بَابُ : أَكْلِ الثِّمَارِ
باب: پھل اور میوہ کھانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِيُّ , حَدَّثَنَا نُقَيْبُ بْنُ حَاجِبٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ , عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ الزُّبَيْرِيِّ , عَنْ طَلْحَةَ , قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِيَدِهِ سَفَرْجَلَةٌ , فَقَالَ: " دُونَكَهَا يَا طَلْحَةُ فَإِنَّهَا تُجِمُّ الْفُؤَادَ".
طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اور آپ کے ہاتھ میں بہی ( سفرجل ) ۱؎ تھا ، آپ نے مجھ سے فرمایا : ” طلحہ ! اسے لے لو ، یہ دل کے لیے راحت بخش ہے “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3369]
💡 وضاحت:
۱؎: بہی اور سیب دونوں دل کے لئے مقوی اور دل کی دھڑکن دور کرنے میں مفید ہیں، اگرچہ حدیث ضعیف ہے، مگر یہ دونوں گرم مزاج والوں کے لئے مفید ہیں۔
قال الشيخ الألباني:
ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی:
ضعيف ¤ نقيب بن حاجب و أبو سعيد و عبدالملك الزبيري:مجهولون (تقريب: 7185،8134،4230) ¤ وللحديث شواهد ضعيفة في العلل المتناهية (165/2،166) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 498
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5004، ومصباح الزجاجة: 1167) (ضعیف الإسناد) (سند میں نقیب بن حاجب، ابو سعید اور عبدالملک سب مجہول ہیں)