📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 3340

Sunan Ibn Majah Hadith 3340 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #30 📁 کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل (كتاب الأطعمة) ← 🏷️ باب: فالودہ کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3340 Sunan Ibn Majah 3340
کتاب #30: کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
46: بَابُ : الْفَالُوذَجِ
🏷️ باب: فالودہ کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ السُّلَمِيُّ أَبُو الْحَارِثِ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ , عَنْ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: أَوَّلُ مَا سَمِعْنَا بِالْفَالُوذَجِ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام , أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: إِنَّ أُمَّتَكَ تُفْتَحُ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ، فَيُفَاضُ عَلَيْهِمْ مِنَ الدُّنْيَا , حَتَّى إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الْفَالُوذَجَ , قَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَا الْفَالُوذَجُ" , قَالَ: يَخْلِطُونَ السَّمْنَ وَالْعَسَلَ جَمِيعًا , فَشَهِقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِذَلِكَ شَهْقَةً.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سب سے پہلے ہم نے فالوذج کا نام اس وقت سنا جب جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے ، اور عرض کیا : تمہاری امت ملکوں کو فتح کرے گی ، اور اس پر دنیا کے مال و متاع کا ایسا فیضان ہو گا کہ وہ لوگ فالوذج کھائیں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کیا : ” فالوذج کیا ہے “ ؟ جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا : لوگ گھی اور شہد ایک ساتھ ملائیں گے ، یہ سن کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہچکیاں بندھ گئیں ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3340]
قال الشيخ الألباني: منكر الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف ¤ قال ابن الجوزي في الموضوعات (21/3): ”ھذا حديث باطل لا أصل له“ ¤ و عثمان: مجهول (التحرير: 4528) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 496
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5875، ومصباح الزجاجة: 1154) (موضوع) (سند منکر اور متن موضوع ہے، عبدالوہاب سلمی کے یہاں عجائب و غرائب ہیں، نیز محمد بن طلحہ ضعیف، اور عثمان بن یحییٰ مجہول ہیں، ابن الجوزی نے اسے موضوعات میں درج کیا ہے)
سنن ابن ماجه • حدیث #3340
3338 3339 3340 3341 3342

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#3251 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ زُرَار...
´عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ آپ کی طرف تیزی سے بڑھے...
#3252 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ ابْنِ جُر...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سلام کو پھیلاؤ ، کھانا کھلاؤ ، ...
#3253 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِي...
´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اور عرض کیا : اللہ کے ر...
#3254 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زِيَادٍ الْأَسَدِيُّ ...
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک شخص کا کھانا دو کے لیے کافی ...
#3255 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا سَعِيد...
´عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک آدمی کا کھانا دو کے لیے کافی ہوتا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ