📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه

Sunan Ibn Majah (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
📁 کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل (كتاب الأطعمة) 🏷️ باب: باب: میدہ کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3339 Sunan Ibn Majah 3339
کتاب #30: کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
44: بَابُ : الْحُوَّارَى
باب: میدہ کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ , وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ , حَدَّثَنَا هَمَّامٌ , حَدَّثَنَا قَتَادَةُ , قَالَ: كُنَّا نَأْتِي أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ , قَالَ إِسْحَاق: وَخَبَّازُهُ قَائِمٌ , وَقَالَ الدَّارِمِيُّ: وَخِوَانُهُ مَوْضُوعٌ , فَقَالَ يَوْمًا: كُلُوا , فَمَا أَعْلَمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَأَى رَغِيفًا مُرَقَّقًا بِعَيْنِهِ , حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ , وَلَا شَاةً سَمِيطًا قَطُّ".
قتادہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آتے تھے ( اسحاق کی روایت میں یہ اضافہ ہے : اس وقت ان کا نان بائی کھڑا ہوتا تھا ، اور دارمی نے اس اضافے کے ساتھ روایت کی ہے کہ ان کا دستر خوان لگا ہوتا تھا یعنی تازہ روٹیوں کا کوئی اہتمام نہ ہوتا ) ، ایک دن انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا : کھاؤ ، مجھے نہیں معلوم کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی آنکھ سے باریک چپاتی دیکھی بھی ہو ، یہاں تک کہ آپ اللہ سے جا ملے ، اور نہ ہی آپ نے کبھی مسلّم بھنی بکری دیکھی ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3339]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأطعمة 26 (5385)، (تحفة الأشراف: 1406)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/128، 134، 250) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #3339
3337 3338 3339 3340 3341

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3335 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ , وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِي...
ابوحازم کہتے ہیں کہ میں نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے پوچھا : کیا آپ نے میدہ دیکھا ہے ؟ انہوں نے جوا...
#3336 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ , حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ , أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ...
ام ایمن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے آٹا چھانا ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس کی...
#3337 حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو ال...
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدہ کی روٹی ایک آنکھ سے بھی ن...
#3338 حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْرٍ عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ الرَّمْلِيُّ , حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ بْنُ ...
عطا کہتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنی قوم کی زیارت کی یعنی راوی کا خیال ہے کہ ینانامی بستی م...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ