سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2954
Sunan Ibn Majah 2954
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
30: بَابُ : الاِضْطِبَاعِ
باب: طواف کے دوران اضطباع کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، وَقَبِيصَةُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ ابْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ يَعْلَى " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ مُضْطَبِعًا"، قَالَ قَبِيصَةُ: وَعَلَيْهِ بُرْدٌ.
یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضطباع کر کے طواف کیا ، قبیصہ کے الفاظ اس طرح ہیں : «وعليه برد» اور آپ کے جسم پر چادر تھی ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2954]
💡 وضاحت:
اضطباع: اس کی شکل یہ ہے کہ محرم چادر کو دائیں بغل کے نیچے سے گزار کر بائیں کندھے پر ڈال دے اور دایاں کندھا کھلا رکھے۔
قال الشيخ الألباني:
حسن
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ سنن أبي داود (1883) ترمذي (859) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 484
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/المناسک 50 (1883)، سنن الترمذی/الحج 36 (859)، (تحفة الأشراف: 11839)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/222، 223، 224)، سنن الدارمی/المناسک 28 (1885) (حسن)