📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه

Sunan Ibn Majah (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
📁 کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل (كتاب الديات) 🏷️ باب: باب: کسی کو امان دینے کے بعد قتل کرنا کیسا ہے؟
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2689 Sunan Ibn Majah 2689
کتاب #22: کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل
33: بَابُ : مَنْ أَمِنَ رَجُلاً عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ
باب: کسی کو امان دینے کے بعد قتل کرنا کیسا ہے؟
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو لَيْلَى ، عَنْ أَبِي عُكَّاشَةَ ، عَنْ رِفَاعَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الْمُخْتَارِ فِي قَصْرِهِ، فَقَالَ: قَامَ جِبْرَائِيلُ مِنْ عِنْدِيَ السَّاعَةَ فَمَا مَنَعَنِي مِنْ ضَرْبِ عُنُقِهِ إِلَّا حَدِيثٌ سَمِعْتُهُ مِنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " إِذَا أَمِنَكَ الرَّجُلُ عَلَى دَمِهِ فَلَا تَقْتُلْهُ" فَذَاكَ الَّذِي مَنَعَنِي مِنْهُ.
رفاعہ کہتے ہیں کہ میں مختار ثقفی کے پاس اس کے محل میں گیا ، تو اس نے کہا : جبرائیل ابھی ابھی میرے پاس سے گئے ہیں ۱؎ ، اس وقت اس کی گردن اڑا دینے سے صرف اس حدیث نے مجھے باز رکھا جو میں نے سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے سنی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کوئی شخص تم سے جان کی امان میں ہو تو اسے قتل نہ کرو ، تو اسی بات نے مجھے اس کو قتل کرنے سے روکا “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2689]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی وہ رسالت کا دعوی کر رہا تھا۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف ¤ عبد اللّٰه بن ميسرة: ضعيف و قال الھيثمي: وضعفه الجمھور (مجمع الزوائد 280/8) ¤ و أبو عكاشة الهمداني: مجهول (تقريب: 3652،8260) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 475
تخریج دارالدعوہ: حدیث رفاعة تقدم تخریجہ بمثل الحدیث السابق (2688)، وحدیث سلیمان بن صرد، تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4570 (الف)، ومصباح الزجاجة: 952)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/394) (ضعیف) (سند میں ابولیلیٰ اور أبوعکاشہ مجہول ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 2200)
سنن ابن ماجه • حدیث #2689
2687 2688 2689 2690 2691

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2688 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَ...
رفاعہ بن شداد قتبانی کہتے ہیں کہ اگر وہ حدیث نہ ہوتی جو میں نے عمرو بن حمق خزاعی رضی اللہ عنہ سے سنی...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ