سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2687
Sunan Ibn Majah 2687
کتاب #22: کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل
32: بَابُ : مَنْ قَتَلَ مُعَاهِدًا
باب: ذمی کافر کو قتل کرنے والے کے گناہ کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مَعْدِيُّ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَنْبَأَنَا ابْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَتَلَ مُعَاهَدًا لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ لَمْ يَرَحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ وَإِنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ سَبْعِينَ عَامًا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ” جس نے کسی ایسے ذمی کو قتل کر دیا جس کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے پناہ دے رکھی ہو ، تو وہ جنت کی خوشبو بھی نہ پائے گا ، حالانکہ اس کی خوشبو ستر سال کی مسافت سے محسوس کی جاتی ہے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2687]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن الترمذی/الدیات 11 (1403)، (تحفة الأ شراف: 14140) (صحیح) (تراجع الألبانی: رقم: (451)