سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2685
Sunan Ibn Majah 2685
کتاب #22: کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل
31: بَابُ : الْمُسْلِمُونَ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ
باب: مسلمانوں کے خون برابر ہیں۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَدُ الْمُسْلِمِينَ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ، وَيُجِيرُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَدْنَاهُمْ، وَيَرُدُّ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَقْصَاهُمْ".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسلمانوں کا ہاتھ اپنے علاوہ دوسری قوم والوں پر ہے ( یعنی ان سب سے لڑیں ، آپس میں نہ لڑیں ) ان کے خون اور ان کے مال برابر ہیں ، مسلمانوں کا ادنی شخص کسی کو پناہ دے سکتا ہے اور لشکر میں دور والا شخص بھی مال غنیمت کا مستحق ہو گا “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2685]
قال الشيخ الألباني:
حسن صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأ شراف: 8739، ومصباح الزجاجة: 950)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجہاد 159 (2751)، مسند احمد (2/205، 215، 216) (حسن صحیح) (یہ سند حسن ہے، لیکن شواہد کی وجہ سے صحیح ہے، کماتقدم)