سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1859
Sunan Ibn Majah 1859
کتاب #10: کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
6: بَابُ : تَزْوِيجِ ذَوَاتِ الدِّينِ
باب: نیک اور دیندار عورت سے شادی کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبيُّ ، وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ الْإِفْرِيقِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَزَوَّجُوا النِّسَاءَ لِحُسْنِهِنَّ، فَعَسَى حُسْنُهُنَّ أَنْ يُرْدِيَهُنَّ، وَلَا تَزَوَّجُوهُنَّ لِأَمْوَالِهِنَّ، فَعَسَى أَمْوَالُهُنَّ أَنْ تُطْغِيَهُنَّ، وَلَكِنْ تَزَوَّجُوهُنَّ عَلَى الدِّينِ، وَلَأَمَةٌ خَرْمَاءُ سَوْدَاءُ ذَاتُ دِينٍ أَفْضَلُ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عورتوں سے صرف ان کے حسن و جمال کو دیکھ کر شادی نہ کرو ، ہو سکتا ہے حسن و جمال ہی ان کو تباہ و برباد کر دے ، اور عورتوں سے ان کے مال و دولت کو دیکھ کر شادی نہ کرو ، ہو سکتا ہے ان کے مال ان کو سرکش بنا دیں ، بلکہ ان کی دین داری کی وجہ سے ان سے شادی کرو ، ایک کان کٹی کالی لونڈی جو دیندار ہو زیادہ بہتر ہے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1859]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف جدا
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ الإفريقي: ضعيف ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 446
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 8868، ومصباح الزجاجة: 660) (ضعیف جدا) (سند میں عبد الرحمن بن زیاد بن انعم افریقی ضعیف ہیں، نیزملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1060)