سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1858
Sunan Ibn Majah 1858
کتاب #10: کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
6: بَابُ : تَزْوِيجِ ذَوَاتِ الدِّينِ
باب: نیک اور دیندار عورت سے شادی کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " تُنْكَحُ النِّسَاءُ لِأَرْبَعٍ لِمَالِهَا، وَلِحَسَبِهَا، وَلِجَمَالِهَا، وَلِدِينِهَا، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عورتوں سے چار چیزوں کی وجہ سے شادی کی جاتی ہے ، ان کے مال و دولت کی وجہ سے ، ان کے حسب و نسب کی وجہ سے ، ان کے حسن و جمال اور خوبصورتی کی وجہ سے ، اور ان کی دین داری کی وجہ سے ، لہٰذا تم دیندار عورت کا انتخاب کر کے کامیاب بنو ، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1858]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
بخاري ومسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/النکاح 15 (5090)، صحیح مسلم/الرضاع 15 (1466)، سنن ابی داود/النکاح 2 (2047)، سنن النسائی/النکاح 13 (3232)، (تحفة الأشراف: 13305)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/428)، سنن الدارمی/النکاح 4 (2216) (صحیح)