سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1441
Sunan Ibn Majah 1441
کتاب #7: کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل
1: بَابُ : مَا جَاءَ فِي عِيَادَةِ الْمَرِيضِ
باب: مریض کی عیادت کا بیان۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا دَخَلْتَ عَلَى مَرِيضٍ، فَمُرْهُ أَنْ يَدْعُوَ لَكَ، فَإِنَّ دُعَاءَهُ كَدُعَاءِ الْمَلَائِكَةِ".
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” جب تم کسی مریض کے پاس جاؤ ، تو اس سے اپنے لیے دعا کی درخواست کرو ، اس لیے کہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1441]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف جدا
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ ميمون بن مهران لم يدرك عمر رضي اللّٰه عنه (تحفة الأشراف: 110/8) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 428
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10649، ومصباح الزجاجة: 510) (ضعیف جدًا) (اس سند میں انقطاع ہے، کیونکہ میمون بن مہران نے عمر رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا ہے)