سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1443
Sunan Ibn Majah 1443
کتاب #7: کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل
2: بَابُ : مَا جَاءَ فِي ثَوَابِ مَنْ عَادَ مَرِيضًا
باب: مریض کی عیادت کا ثواب۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ الْقَسْمَلِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ عَادَ مَرِيضًا، نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاكَ، وَتَبَوَّأْتَ مِنَ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے کسی مریض کی عیادت کی تو آسمان سے منادی ( آواز لگانے والا ) آواز لگاتا ہے : تم اچھے ہو اور تمہارا جانا اچھا رہا ، تم نے جنت میں ایک ٹھکانا بنا لیا “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1443]
قال الشيخ الألباني:
حسن
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ ترمذي (2008) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 428
تخریج دارالدعوہ:
سنن الترمذی/البروالصلة 64 (2008)، (تحفة الأشراف: 14133)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/326، 344، 354) (حسن) (تراجع الألبانی، رقم: 593)