سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1436
Sunan Ibn Majah 1436
کتاب #7: کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل
1: بَابُ : مَا جَاءَ فِي عِيَادَةِ الْمَرِيضِ
باب: مریض کی عیادت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " عَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاشِيًا، وَأَبُو بَكْرٍ، وَأَنَا فِي بَنِي سَلَمَةَ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ پیدل چل کر میری عیادت کے لیے آئے ، اور میں ( مدینہ سے دور ) قبیلہ بنو سلمہ میں تھا ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1436]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
بخاري ومسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الوضوء 45 (194)، التفسیر 4 (4577)، المرضی 5 (5651)، الفرائض 1 (6723)، الاعتصام 8 (3015)، صحیح مسلم/الفرائض 2 (1616)، سنن ابی داود/الجنائز 2 (2886)، سنن الترمذی/الفرائض 7 (2097)، تفسیرالقرآن 5 (3015)، سنن النسائی/الطہارة 103 (138)، (تحفة الأشراف: 3028)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الطہارة 56 (760) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 2728) (صحیح)