📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 1239

Sunan Ibn Majah Hadith 1239 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #6 📁 کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل (كتاب إقامة الصلاة والسنة) ← 🏷️ باب: امام اس لیے مقرر ہوا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔
عربی:
اردو:
144: . بَابُ : مَا جَاءَ فِي إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ
🏷️ باب: امام اس لیے مقرر ہوا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے ، لہٰذا جب وہ الله أكبر کہے ، تو تم بھی الله أكبر کہو ، اور جب رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو ، اور جب سمع الله لمن حمده‏ کہے تو تم بھی ربنا ولك الحمد‏ کہو ، اور اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو ، اور اگر بیٹھ کر پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1239]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14988)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 82 (734)، تقصیر الصلاة 17 (1114)، صحیح مسلم/الصلاة 19 (414)، سنن ابی داود/الصلاة 69 (603)، مسند احمد (2/314، 230، 411، 438، 475)، سنن الدارمی/الصلاة 71 (1350) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #1239
1237 1238 1239 1240 1241

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1237 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے ، تو آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم...
#1238 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أ...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر گئے ، تو آپ کے دائیں جانب خراش آ گئی ...
#1240 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّ...
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو ہم نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی ، آپ بیٹھے ہوئے ت...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ