سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1238
Sunan Ibn Majah 1238
کتاب #6: کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
144: . بَابُ : مَا جَاءَ فِي إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ
باب: امام اس لیے مقرر ہوا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُرِعَ عَنْ فَرَسٍ، فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ، فَدَخَلْنَا نَعُودُهُ، وَحَضَرَتَ الصَّلَاةُ، فَصَلَّى بِنَا قَاعِدًا، وَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ قُعُودًا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ، قَالَ: " إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا، فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعِينَ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر گئے ، تو آپ کے دائیں جانب خراش آ گئی ، ہم آپ کی عیادت کے لیے گئے ، اتنے میں نماز کا وقت ہو گیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی ، اور ہم نے آپ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کر لی تو فرمایا : ” امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے ، لہٰذا جب وہ «الله أكبر» کہے ، تو تم بھی «الله أكبر» کہو ، اور جب رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو ، اور جب «سمع الله لمن حمده» کہے ، تو تم لوگ «ربنا ولك الحمد» کہو ، اور جب سجدہ کرے تو تم سب لوگ سجدہ کرو ، اور جب بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم سب لوگ بیٹھ کر نماز پڑھو “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1238]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
بخاري ومسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الصلاة 18 (378)، الأذان 51 (689)، 82 (732)، 128 (805)، تقصیرالصلاة 17 (1114)، صحیح مسلم/الصلاة 19 (411)، سنن النسائی/الإمامة 16 (795)، 40 (833)، التطبیق 22 (1062)، (تحفة الأشراف: 1485)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 69 (361)، سنن الترمذی/الصلاة 151 (793)، موطا امام مالک/الجماعة 5 (16)، مسند احمد (3/110، 162)، سنن الدارمی/الصلاة 44 (1291) (صحیح)