شمائل ترمذی حدیث نمبر: 141
Shamail al-Tirmidhi 141
کتاب #24: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا کھانے کا بیان
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سُلَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: «أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ فَرَأَيْتُهُ يَأْكُلُ وَهُوَ مُقْعٍ مِنَ الْجُوعِ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجوریں پیش کی گئیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کھا رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھوک کی وجہ سے پنڈلیاں کھڑی کیے ہوئے اپنے سرینوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 141]
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج:
صحيح : صحيح مسلم: 2044، (دارالسلام:5332، 5332)