📖 شمائل ترمذی • فہرست کتب (Book Index) ↗

شمائل ترمذی

Shamail al-Tirmidhi (الشَّمَائِلُ الْمُحَمَّدِيَّةُ)
📁 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا کھانے کا بیان (بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ أَكْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) 🏷️ باب: کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا
عربی:
اردو:
1: بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ أَكْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
🏷️ باب: کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ ابْنٍ لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ ثَلَاثًا» قَالَ أَبُو عِيسَى: " وَرَوَى غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ: يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ"
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کھانا تناول فرمانے کے بعد) اپنی انگلیوں کو تین مرتبہ چاٹ لیا کرتے تھے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ محمد بن بشار کے علاوہ جس نے بھی یہ روایت بیان کی اس نے یوں کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تینوں انگلیوں کو چاٹ لیا کرتے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 136]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده ضعيف
تخریج: سنده ضعيف : اس روایت میں سفیان ثوری (ثقہ امام مدلس) کا عنعنعہ ہے اور بعض علماء نے یہ دعویٰ بھی کر دیا ہے کہ یہ روایت شاذ ہے۔ وَاللهُ اَعْلَمُ [ ديكهئيے: الضعيفه للالباني:5407 ] اس باب میں صحیح مسلم والی روایت يلعق اصابعه الثلاث من الطعام کھانے کے بعد اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے تھے۔ [ ح 2032، ترقيم دارالسلام: 5296 ] صحیح اور محفوظ ہے۔ نیز دیکھئے آنے والی حدیث:140
شمائل ترمذی • حدیث #136
134 135 136 137 138

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#137 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ ...
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا تنا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ