📖 شمائل ترمذی (Shamail al-Tirmidhi) • تمام کتب ↗

بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ أَكْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا کھانے کا بیان

کتاب #24 • کل احادیث: 6
فلٹر احادیث:
اردو سائز:
عربی سائز:
کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا
مکمل مطالعہ →
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ ابْنٍ لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ ثَلَاثًا» قَالَ أَبُو عِيسَى: " وَرَوَى غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ: يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ"
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کھانا تناول فرمانے کے بعد) اپنی انگلیوں کو تین مرتبہ چاٹ لیا کرتے تھے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ محمد بن بشار کے علاوہ جس نے بھی یہ روایت بیان کی اس نے یوں کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تینوں انگلیوں کو چاٹ لیا کرتے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 136]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده ضعيف
تخریج: سنده ضعيف : اس روایت میں سفیان ثوری (ثقہ امام مدلس) کا عنعنعہ ہے اور بعض علماء نے یہ دعویٰ بھی کر دیا ہے کہ یہ روایت شاذ ہے۔ وَاللهُ اَعْلَمُ [ ديكهئيے: الضعيفه للالباني:5407 ] اس باب میں صحیح مسلم والی روایت يلعق اصابعه الثلاث من الطعام کھانے کے بعد اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے تھے۔ [ ح 2032، ترقيم دارالسلام: 5296 ] صحیح اور محفوظ ہے۔ نیز دیکھئے آنے والی حدیث:140
مکمل مطالعہ →
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا تناول فرما لیتے تو اپنی تینوں انگلیوں کو چاٹتے تھے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 137]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج: سنده صحيح : سنن ترمذي: 1803، مطولا: حسن غريب صحيح . صحيح مسلم: 2034
ٹیک لگا کر کھانا کھانا جائز نہیں
مکمل مطالعہ →
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ يَعْنِي الْحَضْرَمِيَّ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَّا أَنَا فَلَا آكُلُ مُتَّكِئًا»
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو ٹیک لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔“ [شمائل ترمذي/حدیث: 138]
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج: صحيح : دیکھئے حدیث سابق:132
مکمل مطالعہ →
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ نَحْوَهُ
سفیان نے علی بن الاقمر سے اسی طرح حدیث روایت کی ہے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 139]
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج: صحيح : دیکھئے حدیث سابق:132
تین انگلیوں سے کھانا کھانا
مکمل مطالعہ →
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنِ ابْنٍ لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ بِأَصَابِعِهِ الثَّلَاثِ وَيَلْعَقُهُنَّ»
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تین انگلیوں سے کھانا تناول فرماتے اور (کھانے سے فارغ ہو کر) ان کو چاٹ لیا کرتے تھے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 140]
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج: صحيح : صحيح مسلم: 2032 ، نیز دیکھئے حدیث سابق: (136) اس روایت میں ابن کعب بن مالک سے مراد عبدالرحمن یا عبداللہ ہیں اور دونوں ثقہ ہیں۔
اکڑوں بیٹھ کر کھانا کھانا
مکمل مطالعہ →
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سُلَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: «أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ فَرَأَيْتُهُ يَأْكُلُ وَهُوَ مُقْعٍ مِنَ الْجُوعِ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجوریں پیش کی گئیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کھا رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھوک کی وجہ سے پنڈلیاں کھڑی کیے ہوئے اپنے سرینوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 141]
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج: صحيح : صحيح مسلم: 2044، (دارالسلام:5332، 5332)
← پچھلی کتاب #23 فہرست کتب (All Books) اگلی کتاب #25 →