احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: باب مَا جَاءَ فِيمَنْ شَهَرَ السِّلاَحَ
باب: مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1459
حدثنا ابو كريب، وابو السائب سلم بن جنادة قالا: حدثنا ابو اسامة، عن بريد بن عبد الله بن ابي بردة , عن جده ابي بردة , عن ابي موسى، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من حمل علينا السلاح فليس منا " , قال: وفي الباب , عن ابن عمر , وابن الزبير , وابي هريرة , وسلمة بن الاكوع , قال ابو عيسى: حديث ابي موسى , حديث حسن صحيح.
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ہمارے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۱؎۔ اس باب میں ابن عمر، ابن زبیر، ابوہریرہ اور سلمہ بن الاکوع رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الفتن 7 (7071)، صحیح مسلم/الإیمان 42 (100)، سنن ابن ماجہ/الحدود 19 (2577)، (تحفة الأشراف: 042) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مسلمانوں کے خلاف ناحق ہتھیار اٹھانے والا اگر اسے حلال سمجھ کر ان سے صف آرا ہے تو اس کے کافر ہونے میں کسی کو شبہ نہیں اور اگر اس کا یہ عمل کسی دنیاوی طمع و حرص کی بناء پر ہے تو اس کا شمار باغیوں میں سے ہو گا اور اس سے قتال جائز ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2575 - 2577)

Share this: