احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

100: باب مَا جَاءَ مَا تَقْضِي الْحَائِضُ مِنَ الْمَنَاسِكِ
باب: حائضہ عورت حج کے کون کون سے مناسک ادا کرے؟
سنن ترمذي حدیث نمبر: 945
حدثنا علي بن حجر، اخبرنا شريك، عن جابر وهو: ابن يزيد الجعفي، عن عبد الرحمن بن الاسود، عن ابيه، عن عائشة، قالت: " حضت فامرني رسول الله صلى الله عليه وسلم ان اقضي المناسك كلها إلا الطواف بالبيت ". قال ابو عيسى: العمل على هذا الحديث عند اهل العلم ان الحائض تقضي المناسك كلها ما خلا الطواف بالبيت، وقد روي هذا الحديث عن عائشة من غير هذا الوجه ايضا.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہما کہتی ہیں کہ مجھے حیض آ گیا چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے طواف کے علاوہ سبھی مناسک ادا کرنے کا حکم دیا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس طریق کے علاوہ سے بھی عائشہ سے مروی ہے۔
۲- اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے کہ حائضہ خانہ کعبہ کے طواف کے علاوہ سبھی مناسک ادا کرے گی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 16013) (صحیح) (سند میں جابر جعفی سخت ضعیف ہیں، لیکن متابعات کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/الحیض 7 (305)، والحج 33 (1506)، و81 (1650)، والعمرة 9 (1788)، والأضاحي 3 (5548)، و10 (5559)، صحیح مسلم/الحج 17 (1211)، سنن ابی داود/ المناسک 23 (1782)، سنن النسائی/الطہارة 183 (291)، والحیض 1 (349)، والجہاد 5 (2742)، سنن ابن ماجہ/المناسک 36 (2963)، سنن الدارمی/المناسک 62 (1945) من غیر ہذا الطریق وبسیاق آخر۔

وضاحت: ۱؎: بخاری و مسلم کی روایت میں ہے «أهلي بالحج واصنعي ما يصنع الحاج غير أن لا تطوفي بالبيت» یعنی حج کا تلبیہ پکارو اور وہ سارے کام کرو جو حاجی کرتا ہے سوائے خانہ کعبہ کے طواف کے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2963)

سنن ترمذي حدیث نمبر: 945M
حدثنا زياد بن ايوب، حدثنا مروان بن شجاع الجزري، عن خصيف، عن عكرمة، ومجاهد، وعطاء، عن ابن عباس، رفع الحديث إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ان النفساء والحائض تغتسل وتحرم وتقضي المناسك كلها غير ان لا تطوف بالبيت حتى تطهر ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب من هذا الوجه.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی ہے کہ نفاس اور حیض والی عورتیں غسل کریں گی، تلبیہ پکاریں گی اور تمام مناسک حج ادا کریں گی البتہ وہ خانہ کعبہ کا طواف نہیں کریں گی جب تک کہ پاک نہ ہو جائیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ المناسک 10 (1744)، (تحفة الأشراف: 5893 و6097 و6392) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2963)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(945ب) إسناده ضعيف / د 1744

Share this: